پنجاب میں خشک اور شدید سردی کی وجہ سے نمونیا کی وبا پرقابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں میں پنجاب میں مزید ایک ہزار 45 نمونیا کے کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ اس دوران نمونیا سے ہی13 بچے انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت پنجاب کا بتانا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹے میں نمونیا کیمزید 248 کیسز سامنےآئے اور ایک بچہ نمونیا سے انتقال کرگیا ۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں سال نمونیا سیاب تک 17 ہزار248 بچے متاثرہوئے جب کہ صوبے میں رواں سال اب تک 288 بچے نمونیا سے انتقال کر چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی