صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات کی چوری کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت علی جان خان کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پی آئی سی میں ادویات کی چوری کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔پی آئی سی سے ادویات کی چوری کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی