i پاکستان

پنجاب اورکوریاکے درمیان فنی کورسزکیلئے ایم اویو طے، طلبافارن سکالرشپ پرڈپلومہ کیلئے جنوبی کوریاجا سکیں گے،وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیاتتازترین

June 20, 2025

و زیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے صوبے کے طلباکیلئے ایک اوربڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اب طلبافارن سکالرشپ پرڈپلومہ کیلئے جنوبی کوریاجا سکیں گے، انہوں نے کہا کہ پنجاب اورکوریاکے درمیان فنی کورسزکیلئے ایم اویو طے کرلیاگیا ہے۔ کوریاکی نمبرون رینکنگ والی تنگوان یونیورسٹی پنجاب کیطلباکو2سالہ ڈپلومہ کروائے گی ،طلباکوویلڈنگ،الیکٹریکل،آٹوموبائل انجینئرنگ،سافٹ ویئرودیگرکورسزآفرکئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپلومہ کورسزمیں فوڈ،بیوٹی،سوشل ورک سمیت دیگرکورسزبھی شامل ہیں،کورین یونیورسٹی طلباکو70فیصدسکالرشپ پرڈپلومہ کورسزکروائے گی ۔ کوریا میں ڈپلومہ کے دوران طلبااچھی تنخواہ پر ملازمت بھی کر سکیں گے،کورین زبان سکھانے کیلئے پنجاب کے ہرضلع میں کورین لینگویج سنٹربھی بنایاجائے گا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ کوریا نے پنجاب کی 20 طالبات کو مکمل سکالرشپ بھی آفر کر دی۔ کوریالاہورکالج فار ویمن اورہوم اکنامکس یونیورسٹی کی20طالبات کومکمل سپانسرکریگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی