سنی اتحاد کونسل کے رکنِ پنجاب اسمبلی رانا آفتاب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے،ہمیں اسمبلی کے اجلاس کی اطلاع نہیں ملی، میڈیا سے اس کا پتہ چلا، اجلاس قانون، آئین اور ضابطے کے مطابق چلنے دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا آفتاب نے کہا کہ ہمارا اسمبلی میں پرامن رہنے کا پروگرام ہے، نارمل بجٹ پیش ہوتا ہے تو اس کے لیے 2 دن مختص کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے 100روپے والے کام پر 2ہزار روپے لگائے، اس پر بات کرنی ہے۔سنی اتحاد کونسل کے رکنِ پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ مجھے بطور امیدوار بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، اسپیکر کو چاہیے کہ قانون کے مطابق اسمبلی کو چلائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی