i پاکستان

پنجاب اسمبلی کے مزید 2نومنتخب اراکین خضر مزاری اور حافظ طاہر قیصرانی نے حلف اٹھا لیاتازترین

February 26, 2024

وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے شیڈول اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے مزید 2نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، اجلاس میں رکن اسمبلی خضر مزاری اور حافظ طاہر قیصرانی نے حلف اٹھا لیا،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے دونوں نومنتخب اراکین سے حلف لیا،واضح رہے کہ نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے لئے پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس ہفتہ کے روز ہوا تھا تاہم، چند اراکین حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی