i پاکستان

پنجاب اسمبلی میں قانون سازی، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل تک خصوصی کمیٹی قائمتازترین

March 22, 2024

پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کیلئے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل تک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ 12 رکنی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین شامل ہیں۔ خرم خان ورک، خالد محمود رانجھا، منور حسین کو کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے، محمد ارشد ملک، اسامہ لغاری اور بلال یاسین کمیٹی کے ممبر ہوں گے، اسی طرح مرتضی اقبال، علی رضا خان خاکوانی اور قاسم ندیم بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے، حسن ذکا، سارہ احمد، سلمی بٹ کو بھی کمیٹی میں نامزد کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل تک قانون سازی کیلئے آنے والے آرڈیننسز اور دیگر ریفر ہونے والے معاملات کو دیکھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی