i پاکستان

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے 24 سیٹوں پر میدان مارلیاتازترین

February 09, 2024

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے 24 سیٹوں پرمیدان مارلیا۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تیرہ آزاد امیدواروں نیکامیابی سمیٹی، جہاں ق لیگ صرف 2 نشستوں پر ہی کامیاب ہوسکی۔ غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق صدر ن لیگ شہبازشریف نے پی پی ایک سو اٹھاون سے اپنی نشست جیت لی ہے۔پی پی ایک سو انسٹھ سے مریم نواز بھی جیت گئیں۔ پی پی ایک سو سولہ پر ن لیگ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے،رانا ثنااللہ کے داماد احمد شہریار ہار گئے۔آزاد امیدوار محمد اسماعیل نے ستائیس ہزار باون ووٹ لیکر فتح سمیٹی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی