لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کیسالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق سالانہ امتحانات میں 26لاکھ 94ہزار 281 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ،13لاکھ90ہزار592 لڑکیاں اور 12لاکھ 97ہزار689 لڑکے میٹرک کا امتحان دیں گے۔ میٹرک امتحان کیلئے4088 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں،14امتحانی مراکزصوبے کی مختلف جیلوں میں بھی بنائے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی