i پاکستان

پنجاب درست سمت میں گامزن ہے ،69 فیصد عوام کا مریم نواز کی قیادت پر اعتمادتازترین

April 13, 2026

صوبہ پنجاب کی 69 فیصد افراد نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی قیادت پر اظہار اطمینان کیا اور پنجاب کی ترقی کو درست سمت میں پیش رفت قرار دے دیا۔یہ انکشاف انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی جا نب سے جاری کردہ حکومت پنجاب کی 2 سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ میں کیا گیا ہے۔عوامی سروے میں 32 فیصد افراد نے وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی کوآئوٹ سٹینڈنگ، 31 فیصد نے گڈ قرار دیا۔آئی پی او آر سروے کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن کو 42 فیصد عوامی مقبولیت حاصل ہوئی، ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے وزیراعلی پنجاب کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، 55 فیصد افراد نے سروے میں مریم نوازشریف کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔عوامی سروے میں وزیراعلی مریم نوازشریف کا ستھرا پنجاب پروگرام 33 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا۔آئی پی او آر سروے میں 2 سال کے دوران ویمن ویلفیئر اور پروٹیکشن 30 فیصد، پبلک ٹرانسپورٹ 29 فیصد اور ایجوکیشن 27 فیصد کے ساتھ نمایاں رہی

عوامی سروے میں 26 فیصد نے امن وامان کی صورتحال اور 25 فیصد نے انفراسٹرکچر کو بہتر قرار دیا۔سروے میں 7 ہزار شہریوں کا عوامی جذبات گورننس پروفارمنس اور پولیٹیکل ٹرینڈ کا جائزہ لیا گیا جس میں 50 فیصد خواتین اور 50 فیصد مرد شامل تھے۔آئی پی او آر کے سروے میں 18 سے 40 سال کے 69 فیصد افراد نے مثبت خیالات کا اظہار کیا، سروے میں صفائی کے نظام میں بہتری، ہیلتھ اور ایجوکیشن اصلاحات، مہنگائی میں ریلیف کے اقدامات، پبلک ٹرانسپورٹ اور بسنت کی بحالی پر عوامی رائے کا جائزہ لیا گیا۔سروے میں 65 فیصد افراد نے پنجاب کو ترقی کی درست سمت پر گامزن قرار دیا، 56 فیصد افراد نے سینی ٹیشن اور بلدیاتی سروسز پر اظہار اطمینان کیا۔سروے میں حصہ لینے والے 57 فیصد افراد کا تعلق دیہی علاقوں اور 43 فیصد افراد کا تعلق اربن ایریا سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی