i پاکستان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی میں چک بیلی خان میں کارروائی، 170 کلو زائد المعیاد بناسپتی گھی تلفتازترین

December 21, 2023

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکسپایرڈ بناسپتی گھی فروخت کرنے والا یونٹ پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے راولپنڈی میں چک بیلی خان میں کارروائی کی گئی،کارروائی کے دوران 170 کلو زائد المعیاد بناسپتی گھی کو تلف کر لیا گیا، ایکسپایرڈ گھی فروخت کرنے والے یونٹ کو فوری طور پر کام کرنے سے روک دیا۔ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کے ساتھ کھلے مصالحہ جات بھی فروخت کیے جارہے تھے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کوئی بھی کھانے پینے کی چیز لیتے وقت عوام تاریخ معیاد ضرور چیک کیا کریں اور شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی