i پاکستان

پنجاب حکومت کا معذورافراد کیلئے خصوصی 50فیصد ڈسکائونٹ کارڈ کا اجراتازترین

January 25, 2024

پنجاب حکومت نے معذور افراد کے لیے خصوصی 50فیصد ڈسکائونٹ کارڈ کا اعلان کر دیا،پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنزودڈس ابیلیٹیزایکٹ کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے خصوصی افراد کے لیے رعایتی سفری کارڈکا اجرا کردیا ہے،ٹریول کارڈ حکومت کی طرف سے جاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ کے حامل تمام معذور افراد کو میسر ہوگا،یہ منصوبہ معذورافراد کے لیے پبلک ٹرانزٹ تک رسائی کو بڑھانے کیلیے تیارکیا گیا، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنے متعلقہ اضلاع میں اسناد کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال انتظامیہ کی جانب سے بارہویں جماعت تک کے طلبا میٹرو بسوں اور اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کا اعلان کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی