i پاکستان

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 5جون تک آندھی اور بارش کا امکانتازترین

June 02, 2026

پنجاب میں 5 جون تک بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔پنجاب میں چند مقامات پر موسلاھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی سے گلیشیائی جھیلیں پھٹنے اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سبی، دالبندین 47، سکھر 42، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان، چلاس 40، کوئٹہ، گلگت 38، اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کیمطابق کراچی اور مظفر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی