i پاکستان

پنجاب کے میدانی علاقوں میں بدستور دھند کا راج، موٹر وے ٹریفک کیلئے بند رہیتازترین

December 29, 2023

پنجاب کے میدانی علاقوں میں بدستور دھند کا راج ہے، حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند رکھا گیا، ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند ہے، ایم تھری پر فیض پور سے رجانہ تک موٹر وے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی،ایم فائیو پر شیر شاہ سے اوچ شریف تک گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہے جبکہ موٹر وے ایم 4کو عبدالحکیم سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ،ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ شدید دھند میں مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران ڈرائیونگ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی