i پاکستان

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ،14 دہشتگرد گرفتارتازترین

December 02, 2023

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 14 دہشت گرد گرفتارکرلیے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور،خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ بہاولپور ،گجرات اور ساہیول میں کی گئیں ، لاہور سے ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیم کے گرفتار کمانڈر کے قبضے سے بارودی مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، 15حفاظتی فیوز، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی