i پاکستان

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں مستقل ہیڈماسٹرز تعینات کرنے کا فیصلہتازترین

June 12, 2025

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ہیڈماسٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے محکمہ سکول ایجوکیشن کواس حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔ صوبے کے 35 ہزار سرکاری سکولوں میں ہیڈماسٹرزتعینات ہوں گے جن کو دس ہزار روپے اضافی معاوضہ دیا جائیگا۔ صوبائی وزیرتعلیم راناسکندرحیات کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے سکولوں میں مستقل ہیڈماسٹرزتعینات نہیں ہوسکے،مستقل ہیڈماسٹرزکی تعیناتی سے تعلیمی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی