i پاکستان

پنجاب میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک لانے کا فیصلہتازترین

March 18, 2024

صوبائی وزرا ئے صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت کے شعبے میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک جلد لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بائیو میٹرک کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ اور سٹیک ہولڈرز سے پلین مرتب کرلیے گئے۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے تمام ہسپتال اس کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بائیو میٹرک حاضری نافذ کی جائے گی، پروفیسرز کے لیے بھی بائیومیٹرک حاضری لگانا ضروری ہوگا۔ پرائمری ہیلتھ کے ماتحت تمام ہسپتال کو بھی دوبارہ سے ایک ہی ماڈل کے تحت ری ویمپنگ بھی کی جائے گی، ری ویمپنگ کا اختتام بھی اسی سال کے آخر میں مکمل بھی کرلیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی