i پاکستان

پنجاب میں حکومت سازی ،(ن)لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) طلبتازترین

February 20, 2024

پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ(ن)کا پارلیمانی اجلاس(آج) 21 فروری کو طلب کرلیا گیا۔ جاتی امرا میں مریم نواز کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج)21فروری کو طلب کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی کی طرف سے نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کریں گی۔ اجلاس میں حکومت سازی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر مشاورت ہوگی جب کہ مسلم لیگ(ن)کے تمام نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی