i پاکستان

پنجاب میں مفت ٹرانسپورٹ سروس آج سے ختم‘ کرایوں کا دوبارہ اطلاق ہوگاتازترین

June 12, 2026

پنجاب میں عوام کو دی جانے والی مفت پبلک ٹرانسپورٹ سروس ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد آج سے صوبے بھر میں کرایوں کا دوبارہ اطلاق ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین، لاہور میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس پر کرایہ وصولی دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر عارضی طور پر کرایہ وصولی معطل کی گئی تھی، تاہم اب سروس کو معمول کے مطابق کرایہ نظام پر واپس لایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی