پنجاب میں نمونیہ کی وبا سنگین ہوتی جارہی ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 9بچے جان کی بازی ہار گئے،پنجاب بھر میں سموگ اور خشک سردی سے نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیہ کے مزید 285کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 9 بچے دم توڑگئے ،صوبائی دارالحکومت لاہور میں نمونیہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک بچہ انتقال کرگیا جبکہ 140کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،لاہور میں نمونیہ کے مجموعی کیسز کی تعداد 2870جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 12460سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،پنجاب بھر میں نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی تعداد291تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی