i پاکستان

پنجاب میں نمونیا سے مزید جانی نقصان، تین بچے دم توڑ گئےتازترین

January 29, 2024

پنجاب میں نمونیا سے مزید جانی نقصان ہو گیا، نمونیے سے تین بچے دم توڑ گئے ۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں 3 ماہ سے 4 سال کے درمیان ہیں، دو بچوں کا راولپنڈی اور ایک بچے کا تعلق لاہور سے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 801 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، لاہورسے چوبیس گھنٹے میں 211 بچے اس مرض میں مبتلا ہوئے۔ رواں ماہ کے دوران پنجاب میں 15 ہزار 331 کیسز رپورٹ ہوئے۔جنوری کے دوران لاہور سے2ہزار701نمونیے کے کیسز سامنے آئے۔ نمونیا نے سات روز کے دوران 79 بچوں کی زندگی نگل لی، پنجاب میں جنوری میں نمونیے سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 261 ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی