i پاکستان

پنجاب میں راشن کارڈ پروگرام کے تحت 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے اکائو نٹس کھول دئیے گئے، 22 ارب روپے بھی منتقلتازترین

April 15, 2026

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وعدے کی تکمیل، راشن کارڈ پروگرام کے تحت 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے اکائونٹس کھول دئیے گئے جبکہ ان اکائو نٹس میں 22 ارب روپے بھی منتقل کردئیے گئے۔ صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشا اللہ بٹ کے مطابق صوبہ بھر میں اکائو نٹس کھولنے کا عمل قلیل مدت میں مکمل کیا گیا، محکمہ سوشل سکیورٹی نے کامیابی سے ٹاسک مکمل کیا۔انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ کے ذریعے ورکرز کو مالی معاونت کی فراہمی جاری ہے، وزیراعلی کے ویژن کے مطابق ہر ماہ 3 ہزار روپے سبسڈی اکانٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت کشوں کی فلاح کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ورکرز کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی