i پاکستان

پنجاب میں ٹریفک کے دو حادثات،4 افراد جاں بحق،خاتون سمیت 2زخمیتازترین

September 27, 2025

صوبہ پنجاب میں ٹریفک کے دوالگ الگ حادثات میں چار افراد جاںبحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق پہلا واقہ جہانیاں شہر میں پیش آیا جہاں سڑک کراس کرتے ہوئے گاڑی کنٹینر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثہ علاقہ قطب پور ٹول پلازہ کے نزدیک پیش آیا جہاں سڑک کراسنگ کے دوران گاڑی کنٹینر سے ٹکرا گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے، جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹرسائیکل اور بیل گاڑی میں خوفناک تصادم ہوگیا۔لنک روڈ 346 جی بی پر میاں بیوی موٹر سائیکل پر جارہے تھے، حادثے میں شوہر عدنان خالد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی شازیہ بی بی شدید زخمی ہوگئی۔حادثے کی اطلاع پر پولیس حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے عدنان اور زخمی شازیہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، بیل گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی، فرار ہونے والے بیل گاڑی کے ڈرائیور کی بھی تلاش شروع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی