رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 250 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ۔یہ بات پنجاب ریونیو اتھارٹی سے مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے محصولات کے ڈیٹا میں سامنے آئی ہے ۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نوماہ میں 250 ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھاکیاگیا،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 181 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے میں 70 ارب زائد ریونیو اکٹھاہوا،پنجاب ریونیو اتھارٹی کی آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،مارچ میں 33 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈکیاگیا،رواں مالی سال مارچ میں 30 ارب سے زائد ٹیکس وصول کیاگیا،گزشتہ سال مارچ میں 22.4 ارب روپے محصولات اکٹھے ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی