الیکشن کمیشن نے پنجاب میں سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔لاہورٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر3 امیدوارمدمقابل ہیں،وفاقی وزیرخزانہ محمداور نگزیب، لیگی رہنما مصدق ملک اور ڈاکٹر یاسمین راشد مدمقابل ہوں گے۔خواتین کی 2مخصوص نشستوں پر4 امیدوار آمنے سامنے ہیں،انوشیرحمان، بشری انجم بٹ،فائزہ ملک اورصںم جاوید میں مقابلہ ہوگا۔اقلیتوں کی نشست پرخلیل طاہر سندھو اور سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق مدمقابل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی