i پاکستان

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، 20 افسران سی سی ڈی میں تعیناتتازترین

September 05, 2026

پنجاب پولیس میں افسران کے تقرری و تبادلے ، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 20 پولیس افسران کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )سمیت مختلف اہم عہدوں پر تعینات کر دیا۔جاری نوٹیفیکیشنزکے مطابق ہمایوں افتخار کو ایس پی سی سی ڈی مظفرگڑھ، جاوید طاہر کو ایس پی سی ڈی ملتان، محمد اسحاق سیال کو ایس پی سی ڈی خانیوال، نصراللہ خان کو ایس پی سی ڈی سرگودھا، عدنان احمد کو ایس پی سی ڈی منڈی بہاالدین اور رائے احسان اللہ کو ایس پی سی ڈی ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے۔رائے ناصر عباس کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سی سی ڈی پنجاب لاہور، مشتاق احمد کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سٹی لاہور، رئیس احمد کو ڈی ایس پی ڈیفنس سی سی ڈی لاہور، انجم توقیر کو ڈی ایس پی اغوا برائے تاوان سیل سی سی ڈی لاہور اور عاطف عمران کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سی سی ڈی شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ہارون الہی کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سی سی ڈی ملتان، حبیب الرحمان کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سی سی ڈی سرگودھا، مجاہد حسین کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سی سی ڈی ملتان، صفدر علی کو ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی گوجرانوالہ، عبید احمد کو ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی ہیڈکوارٹر لاہور، ناصر عباس کو ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی لاہور اور شاہد صدیق کو ڈی ایس پی لیگل انویسٹی گیشن لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔احکامات کے مطابق ظہیر احمد کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ننکانہ صاحب جبکہ عاصم رضا کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر گجرات تعینات کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق افسران کی نئی تعیناتیوں کا مقصد مختلف شعبہ جات میں انتظامی امور اور پولیسنگ کو مزید موثر بنانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی