i پاکستان

پنجاب، رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاریتازترین

March 09, 2024

پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے لئے دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 روز دفتری کام کرنے والوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے 4 بجے تک ہونگے، جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہفتے میں 6 روز کام کرنے والوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہونگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی