i پاکستان

پنجاب،بغیر لائسنس پرندوں، جنگلی جانوروں کے کاروبار کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہتازترین

December 20, 2023

پنجاب وائلڈلائف نے صوبے بھر میں ڈیلر لائسنس کے بغیر فینسی پرندوں سمیت جنگلی پرندوں اور جانوروں کی خرید فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمے کی جانب سے پہلے مرحلے میں لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ سمیت دیگر برڈ مارکیٹس کو انتباہی نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور میں فینسی اور جنگلی پرندوں کی خرید وفروخت کرنے والے دکانداروں نے 2016 سے لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا، جسے اب خارج کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی