i پاکستان

پنجاب،سی ٹی ڈی کی ساہیوال میں کارروائی، مبینہ دہشتگرد گرفتارتازترین

January 17, 2024

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ساہیوال میں ڈیرہ رحیم روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، الیکٹرک سرکٹ، بیٹریز، ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد اعجاز احمد ضلع ڈیرہ اسمعیل خان کا رہائشی ہے، گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ مزید بتایا کہ دہشت گرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی