i پاکستان

پنجگور میںسکیورٹی فورسزنے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، بھاری مقدار میں اسلحہ اورمواصلاتی مواد برآمدتازترین

June 23, 2026

بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقہ جیرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اورمواصلاتی مواد برآمد کر لیا، آپریشن کے دوران گاڑی سے 4 راکٹ فیوزاور متعدد آئی ای ڈیز قبضے میں لے لی گئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ خیزمواد کسی ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔سکیورٹی فورسز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی نے اس مذموم منصوبے کو ناکام بنا کر علاقہ کو ممکنہ بڑی تباہی سے بچا لیا۔دہشت گردی کیخلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی