i پاکستان

پنوں عاقل،مضرصحت لسی پینے سے بچوں سمیت 15 افراد بے ہوشتازترین

June 20, 2026

پنو عاقل میں لسی پینے سے 8 بچوں سمیت 15 افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطاقب لسی مضر صحت تھی جس میں کوئی زہریلا کیڑا گر گیا تھا، بچوں سمیت تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ا س سے قبل 3 جون کو پاکپتن کے ایک گائو ں میں ملک شیک پینے سے پانچ بچوں سمیت سات افراد کی حالت خراب ہوگئی تھی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 6 مئی کو سندھ کے علاقے میہڑ میں چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 16 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی