i پاکستان

پولیو کے خاتمے کیلئے اسلامی ڈویلپمنٹ بینک سے 100 ملین ڈالر کی سپورٹ حاصلتازترین

December 04, 2023

پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے اہم کامیابی مل گئی،پاکستان نے اسلامی ڈویلپمنٹ بینک سے سو ملین ڈالر کی اسپورٹ حاصل کر لی۔ دبئی میں انسداد پولیو کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی ڈویلپمنٹ بینک نے موذی مرض کے خاتمے کیلئے سو ملین ڈالر کی امداد فراہم کر دی ہے۔ اسلامی ڈویلپمنٹ بینک،یوایای اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پولیو کیخاتمے کیلئے دی جانے والی گرانٹ ذمہ داری سے خرچ کر رہے ہیں۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی