فیصل آباد پولیس مقابلے میں مطلوب ڈاکو ہلاک ہوگیا، ملزم 50 مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں ایس ایچ او تھانہ روشن والا انسپکٹر رائے شاہد اور انکی ٹیم کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ریکارڈ یافتہ ڈاکو عمران عرف مانی بٹ ہلاک ہو گیا۔ایس ایچ او تھانہ روشن والا انسپکٹر رائے شاہد نے ٹیم کے ہمراہ ڈاکوئوں کی موجودگی بارے اطلاع پر تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 105 رب قاضی والا میں ریڈ کیا جہاں پر موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت 143 جھوک کھرلاں کے رہائشی عمران عرف مانی بٹ کے نام سے ہوئی جو قتل، ہائوس رابری،ڈکیتی،چوری ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر مختلف نوعیت کے 50 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔ پولیس نعش کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی