i پاکستان

پولیس پر حملے کا الزام، نذیر چوہان و دیگر کیخلاف کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتویتازترین

October 24, 2023

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم پی اے نذیر چوہان اور دیگر کیخلاف پولیس پر حملہ کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی، نذیر چوہان نے پیش ہو کر حاضری لگائی۔ دوران سماعت عدالت نے ملزمان کے خلاف مزید گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف چار گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں، پراسیکیوشن نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا، نذیر چوہان، سعد نذیر، عابد علی، رفاقت علی، حافظ رضوان، قاسم، فیصل مقبول اور قمر عباس کی اخراج رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ نذیر چوہان اور دیگر کیخلاف 2022 میں تھانہ چونگ میں پولیس پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی