ملک میں(آج) جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل کا سلسلہ مکمل ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے تمام حصوں میں انتخابی سامان پریزائڈنگ افسران اور پولنگ عملے کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔ عام انتخابات دوہزار چوبیس کے لیے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 66 ہزار بوتھ قائم کیے گئے ہیں جب کہ ملک کے چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کے پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی