i پاکستان

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے،علی امین گنڈا پورتازترین

July 01, 2025

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی، جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علی امین گنڈا پور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے بلند ہیں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی