i پاکستان

پرویز الہی کی اینٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت واپس لینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررتازترین

October 28, 2023

سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت واپس لینے کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ چودھری پرویز الہی نے ٹرائل کورٹ کا ضمانت کا فیصلہ واپس لینے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے پرویز الہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعلی پنجاب کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج لاہور ضلع کچہری میں پیش کیا جائے گا، اینٹی کرپشن پرویز الہی سے تحقیقات کی رپورٹ عدالت پیش کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی