i پاکستان

پرویز الہی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست،جسٹس شہباز علی رضوی کی سماعت سے معذرتتازترین

March 13, 2024

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی نے سابق وزیر اعلی پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کرلی ۔ لاہور ہائی کورٹ نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پرویز الہی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی