i پاکستان

پرویز الہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کے معاملہ،توہینِ عدالت کی درخواست پر آئی جی اور کمشنر اسلام آباد کی حد تک فیصلہ محفوظتازترین

November 23, 2023

لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشن اور دیگر پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد کی حد تک فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد کیوں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے روسٹرم پر ڈی آئی جی آپریشنز کے وکیل شان گل کو طلب کیا اور کہا کہ کیا افسران کے خلاف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھنا چاہیے،وکیل شان گل نے جواب دیا کہ آپ نے راستہ تلاش کرلیا ہے جو درست ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی