خیبرپختونخوا میں آزاد امیدواروں نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سمیت اہم رہنماوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 نوشہرہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کیغیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شاہ احد علی 90145 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویزخٹک 25582 لے سکے ۔ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی اسمبلی کی 115 نشستوں پر صوبے کے 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 رجسٹرڈ ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کا حق حاصل تھا۔پی کے 10 سوات سیسابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمودخان بھی اپنی سیٹ ہارگئے آزاد امیدوار محمدنعیم 21ہزار681ووٹ لیکر کامیاب ہوگئیپی ٹی آئی پی کے محمودخان نے 10ہزار537 ووٹ لے سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی