i پاکستان

پرویز خٹک کی پارٹی خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفیتازترین

February 20, 2024

سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار ہوگئی۔ پی ٹی آئی پی کی مخصوص نشستوں کیلئے پارٹی سے نامزد تمام خواتین نے استعفے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے ہیں۔ استعفے دینے والی خواتین میں سومی فلک ناز، یاسمین فہد، آسیہ اسد، نائمہ اسلم، ثوبیہ رحمان، انیتا محسود اور نادیہ شیر شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں 2 نشتیں جیتیں ہیں۔ واضح رہیکہ اس سے قبل سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویزخٹک کا بھی بطور پارٹی چیئرمین استعفی سامنے آیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی