i پاکستان

پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کا تحریری حکم جاریتازترین

August 16, 2023

احتساب عدالت لاہور نے پرویزالہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے مطابق چودھری پرویزالہی کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جاتا ہے، آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر رپورٹ عدالت پیش میں کرے۔ تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ چودھری پرویزالہی کو 21 اگست کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، صدر پی ٹی آئی کے کچھ شریک ملزمان نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، ریکارڈ کے مطابق پرویزالہی کے خلاف انکوائری کو 9 جون کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی