i پاکستان

پرویزالہی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تردیدتازترین

May 04, 2026

سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔لاہور میں شادی کی تقریب میں کی گئی غیر رسمی گفتگو میں صحافی نے پرویز الہی سے پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ جواب میں پرویز الہی نے مزید کہا کہ میں پارٹی کا صدر ہوں، پی ٹی آئی کا حصہ ہی رہوں گا، پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی