i پاکستان

پرویزالہی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیخلاف سماعت اگلے ہفتے تک ملتویتازترین

March 11, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ چودھری پرویز الہی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق اور درخواست گزار کے وکیل نے تیاری کے لیے مہلت مانگی، عدالت نے فریقین کے وکلا کو تیاری کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ سابق وزیراعلی پنجاب نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ قانون کے برعکس ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ کو اختیار ہے کہ وہ شواہد نہ ہونے پر کسی ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کر سکے، سنگل بنچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بے بنیاد کالعدم قرار دیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الہی کو اینٹی کرپشن کیس میں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھے۔ یاد رہے کہ گوجرانوالہ اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہی کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی