i پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلانتازترین

April 25, 2026

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا۔صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہیں۔ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر 10 فیصد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہورہے ہیں۔صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے موٹروے پولیس ٹریفک پولیس سمیت سارے چلان ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔دوسری طرف پبلک ٹرانسپورٹرزنے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے 5 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا اور اطلاق ہفتہ سے کر دیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی