پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہرصدیق نے دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں خطے میں سب سے زیادہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوچکا ہے، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مسلسل اضافہ غیرآئینی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا،عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی