پشاور ہائیکورٹ نے نامزد وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراہیم خان نے علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی جس کے دوران نامزد وزیر اعلی خود عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ایف آئی آر تو کافی پرانی لگ رہی ہے جس پر وکیل نے بتایا کہ ہمیں اس ایف آئی آر کے بارے میں معلومات نہیں تھی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا علی امین دیگر مقدموں پر ضمانت پر ہے ؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ علی امین کو 26 مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔ بعدازاں ، عدالت عالیہ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض علی امین کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی