i پاکستان

پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئیتازترین

January 19, 2024

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی۔ تین ایڈیشنل ججز کو دوسری بار توسیع دی گئی، وزارت قانون نے ایڈیشنل ججز کو توسیع دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جوڈیشل کمیشن کے حتمی فیصلے تک 3 ایڈیشنل ججز جسٹس فضل سبحان، شاہد خان اور ڈاکٹر خورشید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی۔ مدت میں توسیع کا اطلاق 18 جنوری سے جوڈیشنل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تعیناتی تک ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی