i پاکستان

پشاور ہائیکورٹ، مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کے حکم کیخلاف نظرثانی درخواست دائرتازترین

April 01, 2024

پشاور ہائی کورٹ کے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کے حکم کے خلاف اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے نظرثانی درخواست دائر کردی۔ علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے نظرثانی درخواست دائر کی گئی، درخواست میں صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن، سیکریٹری قانون اور اپوزیشن ممبران فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم دیا، اسمبلی اجلاس ہے نہ کوئی ریکوزیشن آئی ہے، ممبران سے حلف کیسے لیا جائے؟ اس میں استدعا کی گئی کہ عدالت فیصلے پر نظرثانی کرکے پہلے والی درخواستیں خارج کردیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی