پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی اپنے خلاف مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر حکومت سے تفصیل طلب کرلی۔ جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔ درخواست گزروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آفتاب عالم، خرم ذیشان، سلمان شنواری، ضیا الرحمن، امتیاز قریشی اور یوسف خان امیدوار ہیں۔ وکیل نے کہا کہ فضل الرحمن اور داد شاہ نے بھی مقدمات تفصیل کے لیے درخواست دی ہے، درخواستگزاروں کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔ عدالت نے امیدواروں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے حکومت سے درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کر لی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی