i پاکستان

پشاور ہائیکورٹ، سینیٹر شبلی فراز کی رہداری ضمانت منظور،20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکمتازترین

March 12, 2024

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی رہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نعیم پنجوتہ نے عدالت کو بتایا کہ شبلی فراز کے خلاف 20 سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں، شبلی فراز متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شبلی فراز کے خلاف اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں 20 مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت ایک لاکھ دو نفری پر ضمانت دے دی اور انہیں 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی